اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو ایکس پر ا پنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان اورکچھ لوگوں کےلاپتہ ہوجانے پر بے حد افسوس ہے۔
انہوں نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے اس مشکل گھڑی میں انڈونیشیا کےصدر پرابووو سوبیانتو ،متاثرین کے اہل خانہ اور انڈونیشیا کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس قدرتی آفت سے پیدا ہونے والی صورتحال سے ہمت اور حوصلے کے ساتھ نمٹنے کے لیے ہم انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔