وزیراعظم شہباز شریف کا آصف علی زرداری، چوہدری شجاعت حسین اور مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون، پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کےنام پر مشاورت،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

291

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر مشاورت کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے اتحادی قائدین سے ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی۔