وزیراعظم شہباز شریف کا بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کیلئے بڑے پیکج کا اعلان

64

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کیا ہے اور سیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والوں کے بچوں اور اہل خانہ کیلئے ہنگامی مالی امداد کی منظوری دے دی۔

جمعرات کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والے فی فرد کیلئے 10 لاکھ روپے کی امداد دینے کا حکم دیا ہے،اموات پر دی جانے والی امدادی رقم کا پچاس فیصد وفاقی حکومت جبکہ پچاس فیصد کی رقم متعلقہ صوبائی حکومتیں فراہم کریں گی۔

وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی بھرپور امداد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے