13.2 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف کا باکو میں عوامی خدمات کی فراہمی کے جدید...

وزیراعظم شہباز شریف کا باکو میں عوامی خدمات کی فراہمی کے جدید مرکز کا دورہ

- Advertisement -

باکو۔25فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں عوامی خدمات کی فراہمی کے جدید مرکز ’’آسان خدمت‘‘ کا دورہ کیا اور عوامی فلاح و بہبود کی اس سہولت کے جدید ماڈل کو سراہا۔ آسان خدمت مرکز آمد پر آذربائیجان کے صدر کی زیر نگرانی عوامی خدمت اور سماجی اختراع کی ریاستی ایجنسی (SAPSSI) کے چیئرمین الوی مہدییف نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم پر کو بتایا گیا کہ آسان خدمت شہریوں کی آسانی کو مقدم رکھ کر مؤثر عوامی خدمات کی فراہمی میں اپنی بہتر کارکردگی کے باعث ایک معروف ادارہ بن چکا ہے، یہ عوامی خدمات کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے کے لئے ایک منفرد ون سٹاپ شاپ ماڈل ہے جس سے شہریوں کو 400 سے زائد خدمات تک رسائی حاصل ہوتی ہے جو 30سرکاری اور 15 ​​نجی اداروں کی طرف سے ایک ہی چھت تلے میسر ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے "آسان خدمت” کی شکل میں عوامی خدمات کی فراہمی کے اس کے جدید ماڈل کی تعریف کی جس نے دیگر ممالک کے لئے خدمات کا ایک اعلی معیار قائم کیا ہے۔

- Advertisement -

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں "خدمت مرکز” کی طرز کا ایک پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں ہم آذربائیجان کے سا تھ معاہدہ کر کے آپ کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔انہوں نے آسان خدمت کی ایک ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے اور باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔الوی مہدییف نے وزیر اعظم کو بتایا کہ یہ سروس صدر الہام علیوف کا تاریخی اقدام ہے جس کا آغاز جامع ادارہ جاتی گورننس اصلاحات کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے اور جس کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ ماڈل عوامی خدمات کی شفاف، جوابدہ اور موثر فراہمی یقینی بناتا ہے ۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ دی گئی کہ موبائل آسان خدمت جس میں خصوصی طور پر تیار کردہ بسیں اور ایک ٹرین شامل ہے، پہلے سے طے شدہ شیڈول پر کام کرتی ہیں جو ضروری عوامی خدمات براہ راست مقامی لوگوں تک پہنچاتی ہیں اور اس طرح سب کے لئے شمولیت اور رسائی کو یقینی بناتی ہے۔ وزیر اعظم نے صدر الہام علیوف کی بصیرت انگیز قیادت کی تعریف کی اور عوامی فلاح و بہبود کی اس سہولت کو سراہا۔

وزیر اعظم نے خدمت مرکز میں قائم سٹارٹ اپس کے فروغ کیلئے قائم سنٹر (INNOLAND) کا بھی دورہ کیا۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر سرمایہ کاری و نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566010

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں