28 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم شہباز شریف کا بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ،...

وزیراعظم شہباز شریف کا بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ، عید الفطر کی مبارکباد ،صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیمار پرسی بھی کی

- Advertisement -

لاہور۔2اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ بدھ کووزیراعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیرِ اعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔وزیرِ اعظم نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیمار پرسی، ان کے لئے نیک خواہشات کا پیغام اور انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577994

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں