وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کو خط، بنگلہ دیش میں حالیہ سیلابی صورتحال پر پاکستان کی جانب سے مدد کی پیشکش

192
وزیر اعظم شہباز شریف کا ضلع باجوڑ میں خارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین
وزیر اعظم شہباز شریف کا ضلع باجوڑ میں خارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین

اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں حالیہ سیلابی صورتحال پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کو خط میں پاکستان کی جانب سے مدد کی پیشکش کی ہے۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ بنگلہ دیش میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال پر دلی دکھ اور رنج ہے، اس کڑے وقت میں مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں بنگلہ دیشی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں بنگلہ دیش اور بنگلہ دیشی شہریوں جن کے سیلاب میں پیارے بچھڑ گئے، گھر اور روزگار تباہ ہوئے، کے ساتھ کھڑے ہیں، بنگلہ دیشی عوام مشکلات میں اپنے حوصلے اور ہمت کیلئے جانے جاتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پر امید ہوں کہ بنگلہ دیش آپ کی قیادت میں اس مشکل سے جلد نکل آئے گا، پاکستان اس مشکل وقت میں ہر طرح سے بنگلہ دیش کی مدد کیلئے تیار ہے۔