وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

114

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں ہے ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکرتا ہوں۔