اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیجنگ کے ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بیجنگ کے ہسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ میں قیمتی جانی نقصان کے بارے میں جان کر انہیں دکھ ہوا ہے ۔ وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔