28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم شہباز شریف کا جسٹس اطہر من اللہ کی خوشدامن کے انتقال...

وزیراعظم شہباز شریف کا جسٹس اطہر من اللہ کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت

- Advertisement -

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نےجسٹس صفدر علی شاہ مرحوم کی بیوہ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ والدہ جیسی شفیق ہستی کی وفات ایک بڑا صدمہ ہے اور ہم سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہیں

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=314685

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں