24.5 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم شہباز شریف کا رکن پنجاب اسمبلی پنجاب چوہدری ارشد جاوید وڑائچ...

وزیراعظم شہباز شریف کا رکن پنجاب اسمبلی پنجاب چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر اظہار تعزیت

- Advertisement -

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم ارشد جاوید وڑائچ کی بیٹی اور سابق چیئر پرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حنا ارشد سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی اور کہا کہ مرحوم کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578999

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں