وزیراعظم شہباز شریف کا سابق سپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو کے انتقال پر اظہار تعزیت

67
Prime Minister Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور سینئر سیاستدان الٰہی بخش سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیاہے۔

جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔وزیراعظم نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم الٰہی بخش سومرو نے بطور سپیکر قومی اسمبلی اپنی ذمہ داریاں انتہائی احسن طریقے سے سر انجام دیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کے انتقال سے پاکستان کی سیاست ایک مدبر اور زیرک سیاستدان سے محروم ہو گئی،پاکستان کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔