وزیراعظم شہباز شریف کا سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی کے انتقال پر اظہار افسوس

97
وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ٹیلی فونک رابطہ، عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے افتخار احمد سروہی کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے مرحوم افتخار احمد سروہی کی پاکستان نیوی کے لئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔