وزیراعظم شہباز شریف کا سابق وزیر مملکت چترال کے شہزادہ محی الدین کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار

139
سیکا روابط کے ذریعے ایشیا میں اقتصادی تعاون اور سلامتی کو نئی جہت ملے گی،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر مملکت چترال کے شہزادہ محی الدین کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شہزادہ محی الدین ہمارے دیرینہ رفیق اور بھائیوں جیسے تھے، وہ دو بار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر چترال سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، ملک و قوم اور پارٹی کے لئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی وفات ہم سب کے لئے ایک بڑا صدمہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم کے صاحبزادے شہزادہ افتخار اور تمام اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین اور تمام وابستگان کو صبر جمیل دے۔