لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اتوار کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔