وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر واپسی کی میعاد میں توسیع کا خیر مقدم

203
وبائی امراض اورقدرتی آفات کے دور میں دنیا کو نئے زمینی حقائق سے ہم آہنگ ہونا سیکھنا چاہیے،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر واپسی کی میعاد میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا، پاکستان سے اپنی بے مثال محبت کا ثبوت دیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے اقدام سے پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔پاکستان کی معاشی خود انحصاری اولین قومی ایجنڈا ہے جس کے لئے سیاسی استحکام اور میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے۔