اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے سابق جج اور لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر کھوکھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم جسٹس (ر)فقیر کھوکھر نے اپنی زندگی میں عدالتی خدمات کے ذریعے ملک و قوم کی بے مثال خدمت کی ، وہ نہ صرف ایک بہترین جج تھے بلکہ ایک عظیم انسان بھی تھے جنہوں نے اپنے فرائض کو بڑی ایمانداری اور محنت سے سرانجام دیا ، ہم ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم جسٹس (ر) فقیر کھوکھر کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔ وزیراعظم نے مرحوم کے اہلِخانہ کے لئے صبر و استقامت کی بھی دعا کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553554