وزیراعظم شہباز شریف کا سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔