وزیراعظم شہباز شریف کا شام میں شدید زلزلے سے نقصانات پر رنج وغم کا اظہار

90

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شام میں شدید زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔پیرکواپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے شام کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں شام کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ پاکستان شام کے بہادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ زلزلے کی تباہی دنیا کے لئے پیغام ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے کے مقابلے کے لئے متحد ہو۔