21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف کا شہزادہ منصور بن سعود بن عبدالعزیز کی والدہ...

وزیراعظم شہباز شریف کا شہزادہ منصور بن سعود بن عبدالعزیز کی والدہ کے انتقال پر سعودی شاہی خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہزادہ منصور بن سعود بن عبدالعزیز کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سعودی شاہی خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

جمعہ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ شہزادہ منصور بن سعود بن عبدالعزیز کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر گہرا رنج ہوا۔ حرمین شریفین کے نگران شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود،ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان، شہزادہ منصور بن سعود بن عبدالعزیز اور شاہی خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کرتا ہوں۔انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=479842

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں