20.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت

وزیراعظم شہباز شریف کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت

- Advertisement -

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں ذوالفقار علی بھٹوکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتےہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان میں جمہوری اقدار کے علمبردار تھے ۔

- Advertisement -

پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین ملا ۔ ذوالفقار علی بھٹو نے مسلم امہ کے اتحاد کے لئے اہم کردار ادا کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578365

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں