وزیراعظم شہباز شریف کا صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار

117
Prime Minister Shahbaz Sharif

لاہور ۔15دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چئیر مین صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

وزیر اعظم آفس پریس ونگ سے اتوار کو جاری تعزیتی بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ مرحوم صدیق الفاروق کی پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،ان کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص اور زیرک سیاستدان سے محروم ہو ہو گئی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔