اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےضلع بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا اور 2 کو زخمی کر کے گرفتار کیا گیا۔
انسانیت کے ان دشمنوں کے مذموم عزائم کو اس طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے متحرک ہے۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔