وزیراعظم شہباز شریف کا قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی کے ساتھ اجلاس ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

214

دوحہ۔23اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان اور قطر کے درمیان سرمایہ کاری کے نئے شعبوں کی تلاش کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کی تصاویر بھی شیئر کیں۔