وزیراعظم شہباز شریف کا لاہور کی احتساب عدالت سے بریت پر اظہار تشکر

99
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی تحفظ ختم نبوت ؐ پر پارلیمنٹ کی تاریخی قرارداد کی منظور ی کے 50سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی تحفظ ختم نبوت ؐ پر پارلیمنٹ کی تاریخی قرارداد کی منظور ی کے 50سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لاہور کی احتساب عدالت سے بریت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدترین میڈیا ٹرائل اور بے گناہی کی قید کا آج کوئی ازالہ ہوسکتا ہے ؟ سیاسی انتقام کی آگ میں جلنے والوں کو دنیا میں تو جواب مل گیا لیکن انہیں آخری اور سب سے بڑی عدالت میں اس ظلم کا حساب دینا پڑے گا۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ‏الحمداللہ لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کے سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں آج مجھے اور حمزہ شہبازکو بری کردیا جس پر اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام میں لتھڑا یہ وہی مقدمہ ہے جس میں برطانیہ کی عالمی ساکھ رکھنے والی نیشنل کرائم ایجنسی نے تین ممالک میں 40 سال کا ریکارڈدو سال تک کھنگالا اور کچھ نہ ملنے پر ہمیں کلین چٹ دی تھی۔

برطانیہ کے ڈیلی میل میں ڈیفیڈ کے فنڈز میں غبن کی جھوٹی خبر دانستہ شائع کرائی گئی تھی لیکن اس میں بھی اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا اور ڈیلی میل کو معافی مانگنا پڑی۔ یہ وہی مقدمہ تھا جس میں ناحق مجھے دو مرتبہ گرفتار کیاگیا، حمزہ شہبازکو قید رکھاگیا اور کورونا وباء کے دوران سخت بیمار ہونے کے باوجودحمزہ کو ڈاکٹر کے پاس بھی نہ لے جایا گیا، اس کی معصوم بیٹی سے ملنے تک نہ دیا گیا۔

’واٹس ایپ‘ احتساب ، بدترین میڈیا ٹرائل اور بے گناہی کی قید کا آج کوئی ازالہ ہوسکتا ہے ؟ سیاسی انتقام کی آگ میں جلنے والوں کو دنیا میں تو جواب مل گیا لیکن انہیں آخری اور سب سے بڑی عدالت میں اس ظلم کا حساب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ انتقامی اندھیرنگری کے اس سیاہ دور میں ہمارا ساتھ دینے، ہماری بے گناہی پر اعتماد رکھنے اور ہر جگہ ہمارا حوصلہ بڑھانے والے محسنوں، دوستوں، احباب، وکیلوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔