وزیراعظم شہباز شریف کا معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی برسی پر خراج عقیدت

51

اسلام آباد ۔8جولائی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہاہے کہ عبدالستار ایدھی نے مخلوق کی خدمت کرکے اللہ رب العزت کی خوشنودی حاصل کی، اللہ تعالی انسانیت کے اس بے لوث خادم پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔

وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی برسی پر کہاکہ عبدالستار ایدھی فخر پاکستان ہیں جنہوں نے تمام عمر انسانیت کی پرخلوص خدمت میں گزار دی ۔ یتیموں،

بے سہاروں کا سرپرست بن کر انہوں نے معاشرے کو بے آسرا ہونے سے بچایا اور بے سہاروں کا سہارا بنے ، مرحوم عبدالستار ایدھی اور مرحومہ بلقیس ایدھی کا خدمت خلق کا مشن جاری ہے جو ان کے لئے صدقہ جاریہ ہے ۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے وابستگان کو صبر جمیل دے۔ آمین