- Advertisement -
اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر رُتھ فائو کی برسی کے موقع پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ پاکستان کے غریب اور محروم طبقات کی خدمت میں گزارا۔ اُنہوں نے جزبۂ ایثار، بے لوث محبت اور خدمتِ خلق کی ایک ایسی مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ سے اتوار کو جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ جذام کے مریضوں کے علاج اور اُنہیں معاشرے میں باعزت مقام دلانے کے لیے ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی انتھک کوششیں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں،قوم اُن کی خدمات کو ہمیشہ فخر کے ساتھ یاد رکھے گی،ڈاکٹر رتھ فاؤ کا مشن ہمارے لیے خدمت، ہمدردی اور انسانیت کا پیغام ہے۔
- Advertisement -
- Advertisement -