29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف کا کرد گروپ ’’ پی کے کے‘‘ کی تحلیل...

وزیراعظم شہباز شریف کا کرد گروپ ’’ پی کے کے‘‘ کی تحلیل کے اعلان کا خیر مقدم

- Advertisement -

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):پاکستان نے کردوں کے گروپ ’’ پی کے کے‘‘ کی تحلیل کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے دہشت سے پاک ترکیہ اور پائیدار امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

پیر کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ’’ایکس ‘‘پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تاریخی پیش رفت ترکیہ کی قیادت رجب طیب اردوان اور ترک قوم کے مفاہمت ، اتحاد اور استحکام کی طرف گامزن رہنے کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ ہر قسم کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596066

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں