وزیراعظم شہباز شریف کا کینیڈا کے وزیراعظم سے اظہار تشکر

208

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور قیمتی جانی نقصان پر اظہار ہمدردی کرنے پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے اظہار تشکر کیا ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خیالات اور اظہار ہمدردی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کینیڈا پاکستان کا بہترین دوست ہے اور ہم کینیڈا کی حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اقدامات پر ان کے شکرگزار ہیں ۔