وزیراعظم شہباز شریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو خراج عقیدت

82
شہباز شریف

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو ان کے 24ویں یوم شہادت پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے شہدا کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو ان کے 24 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ قوموں کا وجود ترقی اور بقاء شہدا کے مقدس خون کی مرہون منت ہے۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہید بہادری کا استعارہ تھے جنہوں نے مادر وطن کے دفاع میں لازوال جرأت کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی قوم اپنے شہدا کی ہمیشہ مقروض رہے گی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتی رہے گی۔