ابوظہبی۔29نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی پروازوں سے پابندی اٹھانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پی آئی اے کی ساکھ مستحکم ہو گی اور مالی طور پر بھی فائدہ ہو گا۔
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوفاقی وزیر خواجہ آصف، وزارت ہوابازی ، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام اور پی آئی اے انتظامیہ کو مبارکباددی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کی ساکھ مستحکم ہو گی اور اسے مالی طور پر بھی فائدہ ہو گا،یہ پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپ میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے ہوائی سفر میں آسانی پیدا ہو گی۔