وزیراعظم شہباز شریف کی ایشین یوتھ گرلزنیٹ بال چیمپئن شپ میں کامیابی پرقومی ٹیم اور قوم کو مبارکباد

49

خانکندی۔4جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان کی کامیابی پر ٹیم اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فتح پوری قوم کے لئے ایک قابل فخر لمحہ اور کھیلوں میں پاکستانی خواتین کے لئے ایک اور عظیم سنگ میل ہے ۔ جمعہ کو’’ ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے ٹیم کو شاندار کھیل پر شاباش دی۔

انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے پر ٹیم کی خصوصی طور پر تعریف بھی کی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں مالدیپ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔