وزیراعظم شہباز شریف کی باجوڑ میں مبارک زیب خان کے گھر پر راکٹ حملے کی مذمت

6
Prime Minister
Prime Minister

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باجوڑ میں رکن قومی اسمبلی اور معاون خصوصی مبارک زیب خان کے گھر پر راکٹ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حملے میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان نہ ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔وزیراعظم نے واقعے کی فوری تحقیقات اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔