وزیراعظم شہباز شریف کی برازیل کے نومنتخب صدر کو مبارکباد

222

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لوئیز اناسیولولاڈاسلواکو برازیل کے صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لوئیز اناسیولولاڈاسلوا کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے لئے نومنتخب برازیلی صدر کے ساتھ ملک کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے حوالے سے دونوں ممالک کے خیالات میں یکسانیت پائی جاتی ہے