- Advertisement -
اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں پاکستان ایران سرحد پر دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔اس واقعے میں ہمارے 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نےکہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں ایران اپنی سرحد سے پاکستان کے خلاف حملوں کے لئے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا۔
- Advertisement -
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قوم فرض کی ادائیگی میں اپنے شہید سپاہیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا امید ہےایران اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کی سرزمین سرحد پار حملوں کے لیے استعمال نہ ہو۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=346856
- Advertisement -