اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف مختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے آپریشنز میں 8 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
پیر کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں وزیراعظم نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے نائیک مجاہد خان کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کے بلندی درجات کیلئے دعا کی اور ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہید مجاہد خان کو سلام پیش