اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے راجہ ریاض کو قائد حزب اختلاف کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہر لحاظ سے ان کے ساتھ تعاون کرے گی،ماضی کی بری روایت دفن کرکے جہاں تک ممکن ہوا ان کی تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر راجہ ریاض احمد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ حکومت ہر لحاظ سے ان کے ساتھ تعاون کرے گی تاکہ وہ اور اپوزیشن کے دیگر ارکان کھل کر اظہار خیال کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ماضی کی بری روایات کو دفن کریں گے اور قائد حزب اختلاف کی بات توجہ سے سنی جائے گی اور جہاں تک ممکن ہوا اس پر عمل کریں گے