19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر...

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے لئے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹر کی خدمات بین الاقوامی ٹینڈر کے ذریعے حاصل کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےجناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے تمام مراحل میں سو فیصد شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل کی خود نگرانی وہ خود کریں گے، ڈیزائن، سپرویژن اور تعمیر کے حوالے سے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹر کی خدمات بین الاقوامی ٹینڈر کے ذریعے حاصل کی جائیں۔ بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ا

س موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لئے بہترین طبی سہولیات اور جدید ترین طبی تحقیق کے لئے آلات سے لیس ہسپتال ہو گا۔وزیراعظم نے منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل میں سو فیصد شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ڈیزائن، سپرویژن اور تعمیر کے حوالے سے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹر کی خدمات بین الاقوامی ٹینڈر کے ذریعے حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے تمام مراحل کی نگرانی میں خود کروں گا۔اجلاس میں وزیراعظم کو جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کی تعمیر کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پی سی ون کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے لئے بنائے گئے ٹرسٹ فنڈ میں 3.5 ارب روپے کا ابتدائی سرمایہ منتقل کیا جا چکا ہے،600 کنال رقبے پر محیط اس بین الاقوامی طرز کے ایک ہزار سے زیادہ بستر کے ہسپتال میں 9 سینٹرز آف ایکسیلنس ہوں گے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال، وزیراعظم کے مشیر سید توقیر شاہ، اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل، پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582772

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں