‏وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ایپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج پشاورمیں ہوگا،اجلاس گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں ہوگا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

151
مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج (جمعہ کو)پشاور میں ہوگا،اجلاس گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں ہوگا۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران شریک ہوں گے۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے اقدامات زیر غور آئیں گے۔