لاہور۔28فروری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں خارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم نے 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے دفاع وطن کےغیر متزلزل عزم پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567433