وزیراعظم شہباز شریف کی شیخ احمد نواف الاحمد الجابر الصباح کو کویت کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد

119

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ احمد نواف الاحمد الجابر الصباح کو کویت کا نیا وزیر اعظم مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان اور کویت کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، ہمارے تعلقات کی بنیاد مشترکہ اقدار اور مشترکہ مفادات میں ہے