31 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف کی فتنہ الخوارج کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش...

وزیراعظم شہباز شریف کی فتنہ الخوارج کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی

- Advertisement -

لاہور۔6اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حسن خیل میں پاک۔افغان سرحد سے فتنہ الخوارج کے دھشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی ہے۔

اتوار کو وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق وزیرِاعظم نے 8 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے اور چار کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں نے فتنہ الخوارج کے پاکستان میں شر انگیزی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے۔

- Advertisement -

وزیرِ اعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان ملکی سرحدوں سے کسی بھی قسم کی شر انگیزی کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578906

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں