وزیراعظم شہباز شریف کی مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد باد

245
Muhammad Shahbaz Sharif
Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں ہم سب کی ترقی و خوشحالی اور امن کیلئے کام کرنے کے عزم کی تجدید نو کریں۔  اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ دنیا بھر خصوصا ہمارے پاکستانی مسیحی بہن بھائیوں کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں۔ یسوع مسیح کی محبت، بھائی چارے اور امن کی تعلیمات ہمارے لئے مینارہ روشن ہیں۔ اس دن کے موقع پر آئیں ہم سب کی ترقی و خوشحالی اور امن کیلئے کام کرنے کے عزم کی تجدید نو کریں۔