وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ عمر ہ کی ادائیگی ، خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا،آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر خانہ کعبہ میں شکرانہ کے نوافل ادا کئے

108
وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ عمر ہ کی ادائیگی ، خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا،آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر خانہ کعبہ میں شکرانہ کے نوافل ادا کئے

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ عمر ہ ادا کیا ، اس موقع پران کےلئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔

معہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیا ن کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عمرہ کی ادائیگی کی۔

پاکستانی وفد کے لیے خانہ کعبہ کے دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان کی معاشی میدان اور عوامی فلاح کیلئے اقدامات کے حوالے سے حالیہ کامیابیوں پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے ملکی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ بالخصوص ظلم و جبر کے شکار کشمیری و فلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ تھے۔