وزیراعظم شہباز شریف کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

71

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے وزیراعظم کو سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو سابق وزیراعظم کو ہر حوالے سے بہترین سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے سابق وزیراعظم کو فوری طور پر چیف سکیورٹی آفیسر فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم نے تمام صوبائی حکومتوں کو بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جلسے جلوسوں کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔