14.4 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف کی ڈیرہ غازی خان میں مقامی لیڈز اور پارلیمانی...

وزیراعظم شہباز شریف کی ڈیرہ غازی خان میں مقامی لیڈز اور پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان ۔22فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ڈیرہ غازی خان میں مقامی لیڈز اور پارلیمانی رہنماؤں نے ہفتہ کو ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے دورہ کے موقع پر وزیر اعظم سےملاقات کے دوران مقامی رہنماؤں نے ملک میں حالیہ مالی استحکام پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

انھوں نے علاقے کی فلاح و بہبود کے لئے کئے جانے والے ترقیاتی کاموں پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شرکاء کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے متحرک کرداد ادا کرنے کی تلقین کی اور متعلقہ حلقوں اور علاقے کے ترقیاتی امور کے حوالے سے گفتگو کی ۔

- Advertisement -

وزیر اعظم شہباز شریف نے کامیاب جلسے کے انعقاد پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر صنعت رانا تنویر حسین، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ بھی شریک تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564806

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں