وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر "وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے متاثرین زلزلہ ترکیہ” کیلئے اکاؤنٹ کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

56

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر "وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے متاثرین زلزلہ ترکیہ” کے لئے اکاؤنٹ قائم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق "وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے متاثرین زلزلہ ترکیہ” باضابطہ طور پر قائم کر دیا گیا ۔

ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کےلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ ‘جی۔ 12166’ کے قیام کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ۔ کنٹرولر جنرل آف اکائونٹس آفس نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ وزیراعظم نے برادر ملک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئےفنڈ بنانے کا اعلان کیا تھا۔