وزیراعظم شہباز شریف کے لئے روضہ رسول ﷺ کا دروازہ کھولا گیا

261

مدینہ منورہ۔29اپریل (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف کے لئے روضہ رسول ﷺ کا دروازہ کھولا گیا، گزشتہ شب وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے ارکان روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے دوران روضہ پاک کے اندر گئے اور درود و سلام پیش کیا ۔وزیراعظم نے حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر فاروق رضوان اللہ علیہم اجمعین کی آرام گاہوں پر جاکر فاتحہ خوانی کی۔