- Advertisement -
اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف صحبت پور، بلوچستان کے دورہ پر روانہ ہوگئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم سیلاب متاثرین کی بحالی اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو پر بریفنگ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صحبت پور میں سیلاب سے متاثر ہونے والے گورنمنٹ بوائز سکول کِلی جیا خان کی نئی عمارت کا افتتاح اور سیلاب زدگان سے ملاقات بھی کریں گے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=344651
- Advertisement -