وزیراعظم عمران احمد خان نیازی کے منصب سنبھالنے کے بعد نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی سربراہی میں نگران حکومت ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

140
APP02-18 ISLAMABAD: August 18 - President Mamnoon Hussain administering the oath of office to Imran Ahmed Khan Niazi as Prime Minister during the oath taking ceremony at Aiwan-E-Sadr. APP

اسلام آباد ۔18 اگست(اے پی پی)کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم عمران احمد خان نیازی کے منصب سنبھالنے کے بعد نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی سربراہی میں نگران حکومت ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے ہفتہ کے روز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 91(5) کے تحت وزیراعظم عمران احمد خان نیازی کے اپنے عہدے پر فائز ہونے کے بعد نگران حکومت کے ختم ہونے کا یہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔