وزیراعظم عمران خان آج( جمعہ کو )ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

73

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان آج (جمعہ کو )ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہونے والی تقریب آغازتقسیم “نیا پاکستان قومی صحت کارڈ” میں بطور مہمان خصوصی شریگ ہوں گے۔

اس انقلابی پروگرام کے تحت صوبے بھر کی مکمل آبادی کو فی گھرانہ 10 لاکھ روپے سالانہ تک علاج معالجے اور صحت کی معیاری سہولتیں بہم پہنچائی جائیں گی۔اس موقع پر وزیراعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے